بدھ, اکتوبر 21, 2026
spot_img
ہومUncategorizedخیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال ہے، صوبے کی خوشحالی کیلئے بھرپور فائدہ...

خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال ہے، صوبے کی خوشحالی کیلئے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی

Detail News:پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور ان وسائل سے صوبے کی خوشحالی کے لیے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے میں تیل، گیس، معدنیات، تمباکو اور بجلی سمیت قدرتی وسائل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور صفائی مہم کے ذریعے صوبے کو صاف ستھرا بنایا جائے گا۔گورنر نے اضاخیل گودام میں گندم کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے رپورٹ مل گئی ہے اور جو بھی اس غلطی کا ذمہ دار ہوگا اسے سزا دی جائے گی۔فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے اور عوام کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے، اس کے بعد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ
- Advertisment -spot_img

Breaking

  • اردو
  • English