مینگورہ – سوات پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔
سڑک پر چلتی موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا نوجوان مہران خان جب کام سے واپس گھر جا رہا تھا تو گراؤنڈ سے چھکا لگا اور گیند سیدھی اس کی طرف آئی۔
مہران نے چلتی بائیک پر بیٹھے بیٹھے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑ لیا۔ پہلے اس نے اپنے دوست کو سر جھکانے کا کہا تاکہ گیند اسے نہ لگے، پھر ایک ہاتھ بڑھا کر گیند پکڑ لی۔
یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر اپلوڈ ہوئی اور چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھ لی۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ اے آئی نہیں، اصلی کیچ ہے۔
مہران خان کا کہنا ہے کہ چند سیکنڈ کی ویڈیو نے اسے وہ شہرت دے دی جو لوگوں کو سالوں میں نہیں ملتی۔ اسے 10 ہزار روپے انعام بھی دیا گیا۔
دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس کیچ کو اب تک کا سب سے حیران کن کیچ قرار دے رہے ہیں۔


