لاہور: اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 28 سالہ خاتون مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ متوفیہ کی شناخت 28 سالہ عائشہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور اہلخانہ کا بیان بھی قلمبند کر لیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا ڈیٹا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے جس کے بعد قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور اقبال ٹاؤن میں 28 سالہ خاتون کی مبینہ خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
متعلقہ


