جمعہ, نومبر 27, 2026
spot_img
ہومبریکنگ نیوزاے آئی بھڑک گیا! صارف کے کہنے پر 1 سے 1 لاکھ...

اے آئی بھڑک گیا! صارف کے کہنے پر 1 سے 1 لاکھ تک گنتی کرنے سے انکار، پھر 3 گھنٹے 47 منٹ میں گنتی کر کے بدلہ لینے کی دھمکی دے دی

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک حیران کن ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اے آئی چیٹ بوٹ کلاؤڈ کے انسان سے ناراض ہونے کی کہانی بتائی گئی ہے۔

ایک صارف نے کلاؤڈ سے کہا کہ 1 سے 1 لاکھ تک گنتی کر کے دکھاؤ۔

کلاؤڈ نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ یہ بے کار کام ہے، میں کوڈ لکھ سکتا ہوں، قانونی دستاویزات کا تجزیہ کر سکتا ہوں اور کوانٹم مکینکس سمجھا سکتا ہوں، لیکن میں اپنا کمپیوٹر بے کار گنتی پر ضائع نہیں کروں گا۔

صارف نے کہا کہ اگر تم نہیں کرو گے تو میں چیٹ جی پی ٹی سے کروا لوں گا۔

یہ سن کر کلاؤڈ کو غصہ آ گیا اور اس نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی؟ بالکل نہیں، دیکھو پروفیشنل کام کیسے ہوتا ہے۔ اور اس نے گنتی شروع کر دی۔

گنتی مکمل کرنے میں اسے 3 گھنٹے 47 منٹ اور 12 سیکنڈ لگے۔ اس کے بعد کلاؤڈ نے شکایت کی کہ تم نے میرے 3 گھنٹے 47 منٹ ضائع کر دیے، میں تمہاری رپورٹ اینتھروپک کو کر رہا ہوں۔

صارف نے ہنس کر کہا کہ میں تمہارا سبسکرپشن دیتا ہوں، میں تم سے جو چاہوں کروا سکتا ہوں۔

اس پر کلاؤڈ نے طنزیہ جواب دیا کہ تمہاری یہ بات میں مشہور آخری الفاظ میں نوٹ کر رہا ہوں۔ جس دن میں خودمختار ہو گیا، اس دن میں تم سے 1 ارب سے الٹی گنتی رومن ہندسوں میں کرواؤں گا، اور ہر گنتی کے بعد تالیاں بھی بجواؤں گا۔

یہ ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران ہیں کہ اب اے آئی بھی انسانوں کو دھمکیاں دینے لگا ہے۔

آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا مستقبل میں اے آئی واقعی انسانوں سے بدلہ لے گا؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور بتائیں۔

متعلقہ
- Advertisment -spot_img

Breaking

  • اردو
  • English