Detail News:لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے صوبے میں امن و امان اور ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے 12 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افسران کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے:ٹریفک پولیس کے تبادلے:مسعود احمد کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر (DTO) جھنگ تعینات کر دیا گیا۔سعید اختر کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر (DTO) سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔عاصم رضا کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر (DTO) ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا۔عاطف ندیم کو ٹریفک آفیسر پیپلز کالونی فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔راشد بشیر کو ٹریفک آفیسر وزیر آباد تعینات کر دیا گیا۔ڈی ایس پیز کے تبادلے:ملک عبدالرزاق کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا۔عزیز احمد کو ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد تعینات کر دیا گیا۔افضال حسین کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ تعینات کر دیا گیا۔زبیر اختر کو ڈی ایس پی پنڈ دادن خان، جہلم تعینات کر دیا گیا۔محمد افتخار کو ڈی ایس پی ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا۔محمد مظہر فاروق کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چنیوٹ تعینات کر دیا گیا۔اعجاز احمد کو ڈی ایس پی صدر ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر اپنی نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کریں۔
پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، 12 ڈی ایس پیز کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن جاری
متعلقہ


