جمعرات, اگست 13, 2026
Google search engine
ہومبریکنگ نیوزفیصل کامران کی پولیس اسٹیشن پر خصوصی توجہ تھانوں میں خواتین...

فیصل کامران کی پولیس اسٹیشن پر خصوصی توجہ تھانوں میں خواتین افسران موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ

تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ

لاہور پولیس نے شہر کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

زرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس اقدام کا مقصد خواتین کو کسی بھی وقت شکایت کے اندراج اور قانونی معاونت کیلئے محفوظ اور بااعتماد ماحول فراہم کرنا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ اب خواتین کو رات کے اوقات میں بھی پولیس سے رابطے کیلئے کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، گھریلو تشدد، ہراسانی اور خواتین سے متعلق دیگر شکایات پر مزید فوری رسپانس یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے خواتین پولیس افسران کی موجودگی سے خواتین کو بلاجھجھک اپنی شکایات بیان کرنے میں آسانی ہوگی، جبکہ ان کے مسائل کے بروقت ازالے اور مؤثر قانونی معاونت کیلئے پولیس سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے پولیس سے رابطہ آسان، محفوظ اور بااعتماد بنانا لاہور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے، ہر خاتون کو یقین ہونا چاہئے کہ مشکل کی کسی بھی گھڑی میں پولیس اس کے ساتھ موجود ہے۔

متعلقہ
- Advertisment -
Google search engine

Breaking

  • اردو
  • English