پنجاب بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) نے ناجائز اسلحے کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کریک ڈاؤن متوقع ہے۔ سی سی ڈی کی جانب سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جن افراد کے پاس غیر قانونی اسلحہ موجود ہے وہ فوری طور پر قانون کے مطابق اسے اپنے متعلقہ تھانے میں جمع کروا دیں۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر اسلحہ جمع نہ کروانے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتاری، مقدمات کے اندراج اور جائیداد ضبط ہونے سمیت سنگین قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ سے لاتعلقی اختیار کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے لیے بڑا الرٹ جاری، سی سی ڈی کا سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
متعلقہ


