جمعرات, اگست 13, 2026
Google search engine
ہومبریکنگ نیوزمنشیات کیس عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا

منشیات کیس عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا

منشیات کیس عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا

کراچی:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کر دیا۔
عدالت میں ملزمہ کی جانب سے انعم کوثر ایڈووکیٹ نے وکالت کی۔ وکیل صفائی نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف سال 2021 میں تھانہ گزری میں منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ مقدمے میں مفرور تھیں۔

وکیل صفائی کے مطابق ملزمہ کو محض شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر اس مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا جبکہ مقدمے کے دیگر دو شریک ملزمان علی اور فہمیدہ سال 2024 میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔

شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد اب ملزمہ کو مقدمے میں سزا ملنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا، جس پر عدالت نے ملزمہ کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

متعلقہ
- Advertisment -
Google search engine

Breaking

  • اردو
  • English