ہفتہ, اگست 22, 2026
Google search engine
ہومبریکنگ نیوز"عمران خان کے خلاف 3-4 کیس نہیں 300-400 کیس بنا دیے" |...

"عمران خان کے خلاف 3-4 کیس نہیں 300-400 کیس بنا دیے” | وکیل سلمان صفدر کا لاہور ہائی کورٹ بار میں دھماکہ خیز بیان

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے لاہور ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔سلمان صفدر نے کہا کہ "عمران خان نے میری سروسز 2022 میں حاصل کی تھی۔ اس وقت کہا تھا کہ شاید میرے خلاف دو تین جھوٹے کیسز بنائیں جائیں”۔انہوں نے کہا کہ "مگر انکو علم نہیں تھا انکے خلاف تین چار سو کیسز بنا دیے جائیں گے”۔سلمان صفدر کے مطابق عمران خان نے ہمیشہ انہیں یہی کہا: "میں کھڑا ہوں میں مقابلہ کروں گا۔ سلمان آپ اپنا دیکھیں”۔انہوں نے مزید کہا: "اس کے بعد ہم نے آئین اور قانون کے مطابق کیسز کھڑے کیے۔ پاکستان میں تین چار کیسز کسی پر بن جائیں تو وہ ملک چھوڑ جاتا ہے مگر عمران خان نے ہمت نہیں ہاری”۔وکیل سلمان صفدر کے اس بیان کے بعد سیاسی و قانونی حلقوں میں مختلف چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

 

متعلقہ
- Advertisment -
Google search engine

Breaking

  • اردو
  • English