لاہور (ڈیلی ٹوڈے رپورٹ) ڈیلی لیڈر اخبار اور لیڈر گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایگزیکٹو علی احمد ڈھلوں کی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور کے معروف اور پرتعیش رائل پام کلب میں سجی اس پروقار تقریب میں صحافت، کاروبار اور مختلف سرکاری شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور اور اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کو رونق بخشنے والوں میں سینئر صحافی محسن گرایا، سینئر صحافی طاہر ملک، سینئر صحافی کاظم خان، سینئر صحافی خرم پاشا اور سینئر صحافی میاں طاہر سمیت کئی اہم کاروباری شخصیات اور سرکاری افسران شامل تھے۔

اس موقع پر ڈیلی ٹوڈے نیٹ ورک کے ایڈیٹر عمر افتخار نے خصوصی طور پر شرکت کی اور چیف ایگزیکٹو ڈیلی لیڈر علی احمد ڈھلوں کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی۔

تقریب میں موجود تمام شرکاء نے علی احمد ڈھلوں کی صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور مزید کامیابیوں کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور علی احمد ڈھلوں نے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ڈیلی ٹوڈے نیٹ ورک اور dailytoday.com.pk کی پوری ٹیم کی جانب سے علی احمد ڈھلوں کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد اور نیک خواہشات۔


