لاہور: لاہور جنرل ہسپتال میں ادویات چوری کے معاملے پر سیکرٹری صحت عظمت محمود نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے 3 افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
سیکرٹری صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات چوری کے الزام پر درج ذیل ملازمین کو معطل کیا گیا ہے:
🔴 معطل ہونے والے افسران 👇
ڈاکٹر محمد تنویر – میڈیکل آفیسر۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ڈی ایم ایس ایوننگ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔سعد اللہ ظفر – فارمیسی ٹیکنیشن / ڈسپنسر، لاہور جنرل ہسپتالراشد علی – وارڈ سرونٹ، لاہور جنرل ہسپتال📄 قانونی کارروائی 👇
نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات چوری کے الزام پر تینوں ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
معطلی کے بعد تینوں کو فوری طور پر سبکدوش کر کے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
سیکرٹری صحت نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔
لاہور جنرل ہسپتال, ادویات چوری, سیکرٹری صحت, عظمت محمود, ڈاکٹر محمد تنویر, سعد اللہ ظفر, راشد علی, معطل, پیڈا ایکٹ 2006, پنجاب حکومت, اسپیشلائزڈ ہیلتھ, لاہور, پاکستان, بریکنگ نیوز, 21 اگست 2026, ڈیلی ٹوڈے, Lahore General Hospital, Medicine Theft, Secretary Health, Azmat Mahmood, Suspended, PEDA Act 2006, DailyToday


