ملتان: کم عمر بچے وسیم عباس کی پراسرار ہلاکت کے بعد تمام متعلقہ محکمے حرکت میں آگئے ہیں اور ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کم عمر بچے کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کرنے کے واقعہ پر درج مقدمات کی تفصیل کچھ یوں ہے:1. قتل کا مقدمہ:
ملزم توقیر کے خلاف مقتول وسیم عباس کے قتل کا مقدمہ تھانہ ڈی ایچ اے میں درج کر لیا گیا ہے۔2. پولیس حراست سے فرار کا مقدمہ:
ملزم توقیر کے پولیس حراست سے فرار ہونے پر اس کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ چہلیک میں درج کیا گیا ہے۔3. پولیس مقابلے کا مقدمہ:
ملزم توقیر کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ بہاولپور میں سی سی ڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔4. چائلڈ لیبر کا مقدمہ یتیم خانہ مالک کیخلاف:
یتیم خانے کے مالک شعیب کے خلاف کم عمر بچے سے جبری مشقت لینے پر تھانہ بی زیڈ یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔5. کم عمر بچے کو ملازمت پر رکھنے کا مقدمہ:
ملزم توقیر کے خلاف کم عمر بچے کو ملازمت پر رکھنے کی دفعات کے تحت بھی تھانہ ڈی ایچ اے میں الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وسیم عباس کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا، جس کے بعد اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم توقیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
کم عمر ملازم وسیم عباس کی ہلاکت کا معاملہ، تمام محکمے متحرک، ملزم توقیر سمیت یتیم خانہ مالک کیخلاف 5 مقدمات درج
متعلقہ


