ہفتہ, اگست 22, 2026
Google search engine
ہومبریکنگ نیوزلاہور ہائیکورٹ بار کا بڑا اعلان: پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا ہوگا...

لاہور ہائیکورٹ بار کا بڑا اعلان: پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا ہوگا | صدر بابر مرتضیٰ کا وفاقی وزیر نذیر تارڑ پر توہین عدالت کا الزام

لاہور ہائیکورٹ بار نے عدالتی تعطیلات کے ختم ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء بہت جلد پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور کابینہ نے بدنیتی کی بنیاد پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔بابر مرتضیٰ نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پر بھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرنا بھی توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وفاقی وزیر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ بابر مرتضیٰ نے واضح کیا کہ "وکلاء برادری سپریم کورٹ آف پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے” اور عدلیہ کے احترام کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔لاہور ہائیکورٹ بار کے اس اعلان کے بعد سیاسی و قانونی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر متوقع دھرنے سے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک اور سیکیورٹی کے انتظامات متاثر ہونے کا امکان ہے۔ڈیلی ٹوڈے نیٹ ورک صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ
- Advertisment -
Google search engine

Breaking

  • اردو
  • English