اتوار, اگست 16, 2026
Google search engine
ہومبریکنگ نیوزلاہور: جعلی کتاب مافیا بے نقاب، صحافی کامران خان کی نشاندہی پر...

لاہور: جعلی کتاب مافیا بے نقاب، صحافی کامران خان کی نشاندہی پر FIR

لاہور میں جعلی کتاب مافیا بے نقاب، کروڑوں روپے کا فراڈ – صحافی کامران خان کی نشاندہی پر مقدمہ درج

ڈی آئی جی فیصل کامران کی ہدایت پر تھانہ شفیق آباد میں ایف آئی آر، ایس پی سٹی عاطف امیر کا فوری کارروائی کا حکم

لاہور میں کروڑوں کا جعلی کتاب فراڈ بے نقاب۔ صحافی کامران خان کی نشاندہی پر ڈی آئی جی فیصل کامران کا نوٹس، ایس پی سٹی کے حکم پر تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج۔

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں سرکاری اور پرائیویٹ کتابوں کی جعلی کاپیاں چھاپ کر کروڑوں روپے کمانے والا مافیا بے نقاب ہو گیا۔

لاہور پریس کلب گورننگ باڈی کے ممبر اور سینئر صحافی کامران خان نے اس جعلساز مافیا کے خلاف آواز بلند کی اور ثبوت حکام تک پہنچائے۔

صحافی کامران خان کی نشاندہی پر ڈی آئی جی لاہور فیصل کامران نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی۔ ایس پی سٹی عاطف امیر نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد تھانہ شفیق آباد میں جعلی کتاب مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سرکاری نصاب اور پرائیویٹ پبلشرز کی کتابوں کی غیر قانونی طور پر جعلی کاپیاں چھاپ کر مارکیٹ میں فروخت کر رہے تھے اور ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے تھے۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ تعلیم دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ جعلی کتاب مافیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

ماخذ: ڈیلی ٹوڈے، 15 اگست 2026

متعلقہ
- Advertisment -
Google search engine

Breaking

  • اردو
  • English