پیٹرول اصل قیمت سے 139 اور ڈیزل 116 روپے فی لیٹر مہنگا فروخت ہونے کا انکشاف
ایک لیٹرپیٹرول کی بنیادی لاگت 197 روپے 69 پیسے بنتی ہے تاہم اس وقت فی لیٹر قیمت 327 روپے 62 پیسے مقرر ہے تاہم شہری ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 130روپے 23 پیسے جب کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 116 روپے لیوی، ٹیکس اور مارجنز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
پیٹرول پر 80 روپے پیٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی، 21 روپے 24 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپے48 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔
اسی طرح فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 264 روپے 76 پیسے ہے جب کہ اس کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔


