اسلام آباد: (Dailytoday Network) جماعت اسلامی کے پٹرول کی قیمتوں اور پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف 29 روزہ دھرنوں اور اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پٹرول ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا۔
نئے پیکج کے تحت اہل صارفین کو پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔ یہ ریلیف موٹرسائیکل کے لیے ماہانہ 20 لیٹر اور 800cc تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر تک لاگو ہوگا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ ریلیف بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سے نافذ العمل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف ملک بھر میں 29 روز تک دھرنے دیے اور اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا تھا۔
تاہم جماعت اسلامی نے حکومتی ریلیف پیکج کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم لیوی کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اعلان جماعت اسلامی کے دباؤ کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔
ریلیف کے حصول کے لیے رجسٹریشن اور طریقہ کار کا اعلان جلد متوقع ہے۔


