پیر, ستمبر 14, 2026
spot_img
ہومبریکنگ نیوزلاہور پولیس کی کارروائی، 16 ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد، ملزم گرفتار

لاہور پولیس کی کارروائی، 16 ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد، ملزم گرفتار

لاہور (ڈیلی ٹوڈے نیٹ ورک) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی خصوصی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مجاہد سکواڈ نے ناکہ گلویڑہ پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک قاتل ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 01 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم علی اظہر حافظ آباد سے لاہور ممنوعہ ڈور کی چرخیاں منتقل کر رہا تھا۔ دورانِ تلاشی پبلک ٹرانسپورٹ سے 16 سے زائد ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم علی اظہر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اسے تھانہ کاہنہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی موبائلز بلال احمد نے ناکہ انچارجز اور جوانوں کی بہترین کارکردگی پر انہیں شاباش دی۔

ایس پی موبائلز بلال احمد کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر ریاستی شیڈول تک مکمل پابندی برقرار ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی احکامات کی پابندی کریں، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ
- Advertisment -spot_img

Breaking

  • اردو
  • English