اتوار, اگست 23, 2026
Google search engine
ہومبریکنگ نیوز🔴 لاہور: مصطفیٰ ٹاؤن میں ایک بار پھر شراب کے نشے میں...

🔴 لاہور: مصطفیٰ ٹاؤن میں ایک بار پھر شراب کے نشے میں اوباشوں کا دھاوا، پولیس ناکام

لاہور: مصطفیٰ ٹاؤن مارکیٹ میں ایک بار پھر شراب کے نشے میں دھت اوباش افراد نے دکاندار اور سکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا۔

یہ وہی مارکیٹ اور وہی جگہ ہے جہاں چند ماہ قبل باربی کیو کرنے والے پر بااثر افراد نے حملہ کیا تھا۔ اس وقت میڈیا پر خبر چلنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تھا اور متاثرہ شخص کو انصاف ملا تھا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ واردات کی جگہ سے صرف دو قدم کے فاصلے پر مصطفیٰ ٹاؤن پولیس اسٹیشن موجود ہے لیکن مارکیٹ میں کوئی پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا۔

شہریوں نے آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پولیس گشت بڑھائی جائے اور شراب نوشی اور اوباش گردی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

DailyToday صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید اپڈیٹس کے لیے dailytoday.com.pk وزٹ کریں۔

متعلقہ
- Advertisment -
Google search engine

Breaking

  • اردو
  • English