اتوار, اگست 23, 2026
Google search engine
ہومبریکنگ نیوزبڑا کریک ڈاؤن، مبینہ بینک فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

بڑا کریک ڈاؤن، مبینہ بینک فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ساہیوال FIA کا بڑا کریک ڈاؤن، مبینہ بینک فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ساہیوال: ڈائریکٹر FIA فیصل آباد زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر FIA کمپوزٹ سرکل ساہیوال کی نگرانی میں بینک فراڈ، اسکیمنگ اور آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں FIA کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بینک فراڈ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق FIA ٹیم نے جی ٹی روڈ لاری اڈا ساہیوال کے قریب کارروائی کے دوران محمد صابر ولد غلام رسول کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے iPhone 17 Pro Max سمیت اہم ڈیجیٹل شواہد برآمد کیے گئے۔

حکام کے مطابق موبائل فون میں مبینہ طور پر اسکیمنگ سے متعلق ڈیٹا، جعلی کال ریکارڈ، فراڈ سے متعلق بینک رسیدیں اور ڈیجیٹل کرنسی کی مختلف ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ موجود تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف FIR نمبر 01/2026 درج کی گئی ہے، جس میں FERA 1947 کے ترمیمی قانون کی دفعات 4، 5، 8 اور 23 جبکہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 419، 420 اور 109 شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستانی شہریوں کو جعلی فون کالز کے ذریعے مختلف طریقوں سے دھوکہ دہی کا نشانہ بناتا تھا۔ FIA حکام کی جانب سے ملزم کے دیگر ساتھیوں اور مبینہ نیٹ ورک کے کردار کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

کارروائی میں ایس ایچ او FIA ساہیوال سرکل چوہدری خالد سعید اور FIA افسران محمد ارسلان FC اور عمران ہرل FC کی نگرانی و عملی کاوشوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ FIA ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے ساتھ اہم ڈیجیٹل شواہد بھی قبضے میں لیے، جن کی بنیاد پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

شہری حلقوں نے بینک فراڈ، اسکیمنگ اور آن لائن جرائم کے خلاف FIA کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مالیاتی اور ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔

متعلقہ
- Advertisment -
Google search engine

Breaking

  • اردو
  • English