لاہور شیراکوٹ میں بزرگ شہری کے قتل کا معمہ حل، پسند کی شادی کیلئے بیٹی نے قتل کروایا
لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں بزرگ شہری رحمت علی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن حسن فاروق گھمن کے مطابق بزرگ شہری کو اس کی بیٹی نے قتل کروایا، مقتول کی بیٹی اپنے دوست سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ والد کے اعتراض پر ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کرقتل کا منصوبہ بنایا، ملزمہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایاکہ ملزمہ نے کرائے کے قاتلوں کو 2 لاکھ روپے دے کروالد کو قتل کروایا۔
ایس پی کے مطابق ملزمان نے 10 اگست کوفائرنگ کرکے مقتول رحمت کوقتل کردیاتھا، کرائے کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


