اسلام آباد: (Dailytoday Network) وزیراعظم شہباز شریف نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم نے موٹرسائیکل، رکشہ اور 800cc تک کی گاڑیوں کے لیے پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ریلیف کا مقصد مہنگائی کے ستائے ہوئے طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ نئی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو سستے داموں پٹرول فراہم کیا جائے گا۔
حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے لاکھوں موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیورز کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ 800cc تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
اس حوالے سے جلد تفصیلی طریقہ کار اور رجسٹریشن کا اعلان متوقع ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے…


