جمعرات, ستمبر 3, 2026
spot_img
ہومبریکنگ نیوزواہ! باجوڑ کے نوجوان نے 6 سال میں اپنی مدد آپ کے...

واہ! باجوڑ کے نوجوان نے 6 سال میں اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر بنا لیا

باجوڑ: پاکستانی نوجوان نے 6 سال میں اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

باجوڑ (ڈیلی ٹوڈے) – خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ کے نوجوان سبحان اللہ نے محدود وسائل کے باوجود 6 سال کی مسلسل محنت سے اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کر لیا۔

سبحان اللہ کا تعلق باجوڑ کے محنت کش طبقے سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچپن سے ہی مشینری کا شوق تھا۔ ابتدائی عمر میں موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھا اور بعد میں مختلف آلات میں دلچسپی بڑھتی گئی۔

ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات اور دیگر سامان کے لیے انہوں نے لاہور، تیمرگرہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں کے سفر کیے۔

حکومت نے 6 ستمبر کو باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں ہیلی کاپٹر کا آزمائشی مظاہرہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ حکام نے کامیاب تجربے کی صورت میں اڑان کی اجازت دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

سبحان اللہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی تعاون ملے تو وہ مستقبل میں مزید جدید اور بڑے منصوبوں پر کام کر سکتے ہیں۔

یہ واقعہ نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی مشکل کام ممکن ہے۔

For more inspiring stories, stay tuned to Dailytoday.com.pk

متعلقہ
- Advertisment -spot_img

Breaking

  • اردو
  • English