معروف ہیوی بائیک رائیڈر و ٹک ٹاکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
28 سالہ کومل جان کی لاش دریائے سواں سے برآمد کرلی گئی
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق امکان ہے کہ وہ سوشل میڈیا ویڈیو بناتے ہوئے حادثاتی طور پر دریا میں جا گریں، تاہم واقعے کی حتمی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
کومل جان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ملازمہ اور سوشل میڈیا پر ہیوی بائیک رائیڈنگ کے حوالے سے بھی معروف تھیں۔


