بدھ, اگست 12, 2026
Google search engine
ہومUncategorizedویزا فراڈ کیس ٹک ٹاکر ایڈووکیٹ میاں بلال کو ایف آئی اے...

ویزا فراڈ کیس ٹک ٹاکر ایڈووکیٹ میاں بلال کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

ویزا فراڈ کیس ٹک ٹاکر ایڈووکیٹ میاں بلال کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

ٹک ٹاکر اور ایڈووکیٹ میاں بلال کو مبینہ ویزا فراڈ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے میاں بلال کو انکوائری کے لیے طلب کیا، جہاں ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

گرفتاری کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے میاں بلال کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، جس کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دورانِ تفتیش ویزا فراڈ سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ مزید انکشافات سامنے آنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

متعلقہ
- Advertisment -
Google search engine

Breaking

  • اردو
  • English