جمعرات, ستمبر 10, 2026
spot_img
ہومبریکنگ نیوزلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ | ججز کی گاڑیوں پر گرین پلیٹ...

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ | ججز کی گاڑیوں پر گرین پلیٹ اور نیلی لائٹ پر پابندی

لاہور: (Dailytoday Network) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ کی جانب سے فراہم کی گئی گاڑیوں پر گرین پلیٹ، نیلی لائٹ اور عدلیہ کا مونوگرام استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ایڈیشنل سیشن ججز کو اپنے اپنے اضلاع کے ججز کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

سیشن جج لاہور نے لاہور کے ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی جج کے بارے میں علم ہوا کہ اس نے ہدایات پر عمل نہیں کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نئے احکامات کے تحت گاڑیوں کی سرکاری طور پر مینٹینس نہیں دی جائے گی اور تمام ججز کو اپنے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ تنخواہ کے ساتھ جو پیٹرول الاؤنس دیا جاتا تھا، صرف وہی ملے گا۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اخراجات میں کمی اور شفافیت لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے…

متعلقہ
- Advertisment -spot_img

Breaking

  • اردو
  • English