جمعرات, ستمبر 3, 2026
spot_img
ہومبریکنگ نیوزبڑی خوشخبری! مریم نواز نے طلبہ کو سوا لاکھ ای بائیک دینے...

بڑی خوشخبری! مریم نواز نے طلبہ کو سوا لاکھ ای بائیک دینے کا اعلان کر دیا

لاہور (ڈیلی ٹوڈے) – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے طلبہ کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔

حکومت پنجاب طلبہ کو سوا لاکھ سے زائد الیکٹرک بائیکس فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس کی ادائیگی بھی خود کرے گی۔ طلبہ کے لیے ماہانہ تقریباً 3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم بھی جاری کر دیا تاکہ طلبہ جلد از جلد درخواست دے سکیں۔

یہ سکیم پنجاب کے طلبہ کے لیے سفری سہولیات بہتر بنانے اور پیٹرول کے اخراجات کم کرنے کے لیے شروع کی جا رہی ہے۔

مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کا طریقہ کار ای بائیک پورٹل کھلنے پر جاری کیا جائے گا۔

مزید اپڈیٹس کے لیے Dailytoday.com.pk کے ساتھ رہیں۔

متعلقہ
- Advertisment -spot_img

Breaking

  • اردو
  • English