پشاور: (Dailytoday Network) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پشاور کے تھانہ شرقی میں درخواست جمع کرا دی گئی۔
درخواست گزار نور شیر خان ایڈوکیٹ نے ایس ایچ او کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کا بیان غیر ذمہ دارانہ، صوبائی تعصب پر مبنی اور پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس بیان سے پاک فوج، پولیس اور ایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے جوانوں کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔
نور شیر خان ایڈوکیٹ نے استدعا کی کہ مریم نواز شریف کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایف آئی آر درج کی جائے۔
تھانہ شرقی پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست وصول کر لی گئی ہے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آگے کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ مریم نواز شریف کے حالیہ بیان پر ملک بھر میں مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا تھا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے…


