Saturday, December 10, 2022
HomeNational newsبڑی سیاسی بیٹھک، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شہبازشریف کے گھر...

بڑی سیاسی بیٹھک، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شہبازشریف کے گھر آمد،حکومت مخالف تحریک پر مشاورت

آج لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں اپوزیشن لیڈر کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک ہوئی، شہبازشریف کے گھر آصف زرداری اور بلاول پہنچے جہاں سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا  جبکہ حکومت مخالف تحریک پر مشاور ت بھی کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے شہبازشریف کی ظہرانے کی دعوت پر ماڈل ٹاون کا دورہ کیا ، شہبازشریف نے اپنے دوستوں کیلئے ان کے من پسند اور لذیز کھانے بنوائے ، ملاقات میں مریم نوازشریف بھی شریک ہوئیں

ملاقات کے دوران آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے مریم نواز سے نوازشریف کی صحت سے متعلق نیک تمنائوں کا اظہار کیا جبکہ شہبازشریف کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ 

آصف زرداری علالت کے باعث پرہیزی کھانا کھا رہے ہیں جس کے باعث وہ اپنا کھانا اور ادویات ہمراہ لائے تھے ، شہبازشریف اور سابق صدر نے کہنی سے کہنی ٹکرا کر ایک دوسرے سے سلام کیا اور کورونا ایس او پیز کا بھر پور خیال رکھا گیا ۔ 

اس اہم سیاسی بیٹھک میں ن لیگ کے اہم رہنما حمزہ شہباز، شہبازشریف اور مریم اورنگیزیب بھی شریک ہوئیں جبکہ ن لیگ کے وفد میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے علاوہ حسن مرتضیٰ اور رخسانہ بنگش شامل تھیں ۔ 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular