Saturday, December 10, 2022
HomeInternational newsانڈیا میں وکرم ایس کا پہلا کامیاب تجربہ

انڈیا میں وکرم ایس کا پہلا کامیاب تجربہ

بزنس سٹینڈرڈ کے مطابق انڈین تلنگانہ سے تعلق رکھنے والا ایک ٹیک سٹارٹ اپ سکائی روٹ ایروسپیس نے انڈیا

میں تیار کردہ پہلا نجی راکٹ(وکرم ایس) خلا میں روانہ کیا ہے۔یہ راکٹ جمعے کو سری ہری کوٹا کے سپیس سینٹر

سے لانچ کیا گیا جو فضا میں 90 کلو میٹر تک بلند ہوا اور لانچنگ کے چھ منٹ بعد سمندر میں محفوظ طور پر گر

گیا اس راکٹ کی لانچنگ کے بعد انڈیا میں خلائی تحقیق کے نئے دروازے کھل گئے ہیں ۔ٹیک سٹارٹ کی بنیاد جون

2018 میں رکھی گئی تھی جو کہ نجی طور پر تیار کردہ راکٹس کی لانچنگ میں بہت اچھی شہرت کی حامل ہے۔

وکرم ایس کی لانچنگ 15 نومبر کو ہونی تھی لیکن موسم کی خرابی کےباعث 18 نومبر کو ساڑھے گیارہ بجے اس

راکٹ کو خلا میں بھیجا گیا،اس راکٹ کی تیاری میں سکائی روٹ نے دو سال کا وقت لگایا ہے اور اسے کاربن

کمپوزٹ اور تھری ڈی سے پرنٹ کیے جانے والے پرزوں سے تیار کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق

سکائی روٹ نے اس مشن کا نام ’پرارمبھ‘ رکھا ، جس کا مطلب آغاز یا شروعات ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق

وکرم ایس کی لانچنگ ناسا کے ارٹیمس ون مشن کی لانچنگ کے دو دن بعد کی گئی ہے۔ اسے تیسری کوشش میں

روانہ کیا گیا ہے۔ سکائی روٹ نے اب تک اس ٹیکنالوجی کی تیاری کی مد میں 526 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں ،

اس کے بعدانڈیا خلا میں نجی راکٹس بھیجنے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے یاد رہےخلائی تحقیق کے درمیان دوڑ

مستقل قریب میں ایک بڑی صنعت کے طور پر سامنے آ سکتی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular