Thursday, December 7, 2023
HomeInternational newsایلون مسک نے ٹوئٹر کی قبر والی تصویر کیوں شئیر کی؟

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی قبر والی تصویر کیوں شئیر کی؟

امریکہ کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد یہ تو سب کو یقین تھا کہ اس سوشل ایپ پر

کچھ تبدیلیاں ہونگی لیکن ایلون مسک خود ہی ٹوئٹر کی قبر والی تصویر شئییر کریں گے یہ کسی نے نہیں سوچا

تھا ایسا شاید اسی لئے ہے کہ ذرائع کے مطابق ٹوئٹر نےبہت سارے ملازمین کو یہ کہتے ہوئے بر طرف کر دیا تھا کہ

کمپنی کو روزانہ تقریباً 4 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے صرف اتنا ہی نہیں باقی ماندہ ملازمین کو ایلون مسک

کی جانب سے یہ کہا گیا کہ وہ زائد گھنٹے کام کریں ورنہ انہیں تین ماہ کی تنخواہ دے کر نوکری سے نکال دیا جائے

گا تاہم اس شرط پر کام کرنے سے انکار پر بہت سارے ملازمین خود ہی نوکری چھوڑ کر جانے لگے ہیں ۔ ذرائع کے

مطابق جو باقی ملازمین ہیں وہ نہ چاہتے ہوئے ملازمت کر رہے ہیں کچھ ذرائع کے مطابق یہ پیغام ملا کہ کمپنی

21 نومبر تک اپنے تمام دفاتر بند کر رہی ہے اور ایلون مسک کچھ بڑے عہدیداروں سے ملاقاتیں کر کے انہیں کام

کرنے کیلئے قائل کر رہے ہیں ۔ ایلون مسک نے یہ پیغام بھی جاری کیا کہ انہیں استعفوں کے بارے میں کوئی فکر

نہیں کیونکہ بہترین لوگ نہیں جارہے۔ ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ ٹوئٹر استعمال میں اب تک کی بلند ترین

سطح پر پہنچ گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق استعفیٰ دینے والے ملازمین میں بہت سارے ایسے انجینیئر شامل ہیں جو

مسائل کو ٹھیک کرنے اور ایپ کی بندش کو روکنے کے لیے کام کرتے تھے۔ روئٹرز کی جانب سے جائزہ لی گئی ٹوئٹر

پوسٹس کے مطابق شام چھ بجے تک مشرقی امریکہ اور یورپ بھر میں دو درجن سے زائد ٹوئٹر ملازمین نے چھوڑنے

کا اعلان کیا، تاہم آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی لیکن بر طرفیوں اور ملازمین کے استعفوں کے بعد ٹوئٹر

کے استحکام بارے بہت سارے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments