اورنج لائن کوریڈور 3.88 کلومیٹر طویل ہے اور اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس چوراہے تک رابطہ فراہم کرتا ہے۔
کراچی میں بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے اورنج لائن سیکشن پر آزمائشی بس آپریشن جمعہ کو شروع ہوا۔
یہ بات سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے جمعہ کی شب ایک ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اورنج لائن بی آر ٹی ایس کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کے لیے 100 فیصد فنڈز فراہم کیے ہیں اور یہ سروس 10 ستمبر سے عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔
Orange Line BRT now named Edhi Line is ready to begin its operations from 10th September. Transport issues are now moving in the right direction to provide easy & affordable transportation to the people of #Karachi pic.twitter.com/vAKjKVuLIn
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) September 2, 2022