وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران لانس نائیک محمد صابر کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار
وزیراعظم کا شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
لانس نائیک محمد صابر نے وطن کے دفاع ، سلامتی اور تحفظ پر اپنی جان نچھاور کی، قوم ان کے جذبہ شہادت اور وطن کے لئے عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے
شہدا قومی وقار کی علامت ہیں ، وطن کی حرمت پر جان وارنے والوں کی حرمت ہمیں بہت پیاری ہے
دہشت گردی کا خاتمہ متفقہ قومی ایجنڈا اور قوم کی آواز ہے
دہشت گردوں کے خاتمے تک یہ جہاد جاری رہے گا
وزیراعظم کی شہید لانس نائیک محمد صابر کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا