Sunday, December 4, 2022
HomeNational newsایوان نے آپ کو اٹھا کر باہر پھینکا ہے، عقل کریں اور...

ایوان نے آپ کو اٹھا کر باہر پھینکا ہے، عقل کریں اور سوچیں عوام کو سکون کا سانس لینے دیں! مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کے بیان پہ ردِ عمل
پونے چار سال قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کی سولی پرچڑھانے والا مایوس اور عوام کا مسترد کردہ آئین شکن ٹولہ دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گیا ہے جہاں سے وہ اترا تھا۔ اقتدار کی خاطر آئین، قانون، جمہوریت اور اخلاق کو کچلنے والے عوام کی تکالیف ختم ہونے دیں، ملک و قوم کو آپ نے جس حال میں پہنچایا ہے اسے ٹھیک کرنے دیں۔ شوق سے تحریک چلائیں، فی الحال تو ایوان نے آپ کو اٹھا کر باہر پھینکا ہے، عقل کریں اور اس پر سوچیں۔ عوام کو سکون کا سانس لینے دیں، اپنی بدزبانی، نفرت اور قوم کو مزید تقسیم کرنا بند کریں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular