Thursday, December 1, 2022
HomeNational newsٹیلی نار کروڑوں روپے کا ٹیکس جمع نہیں کروایا ایف بی آر...

ٹیلی نار کروڑوں روپے کا ٹیکس جمع نہیں کروایا ایف بی آر کی جانب سے متعدد اکاؤنٹ سیل! ٹیلی نار سروس 80 فیصد بند

ٹیلی نار کی سروس ملک کے متعدد حصوں میں بند!
ٹیلی نار کروڑوں روپے کا ٹیکس جمع نہیں کروایا جس کے نتیجے میں ایف بی آر نے کئی اکاؤنٹ بند کردیئے ہیں
جو افراد ٹیلی نار سروس استعمال کرتے ہیں اور فون پر کال یا ڈیٹا سروس استعمال کرنے سے قاصر ہیں ان کیلئے اطلاع
درحقیقت سگنلز نہ ہونے کے مسئلے کا سامنا پاکستان کے متعدد علاقوں میں ٹیلی نار صارفین کو ہورہا ہے۔
ٹیلی نار نے بھی مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجہ بیان کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کمپنی نے بتایا کہ متعدد آپٹیکل فائبر کٹ جانے سے سروس متاثر ہوئی ہے۔
پیغام میں کمپنی نے بتایا ‘ہمارے سروس پرووائڈر نیٹ ورکس کے متعدد آپٹیکل فائبر کٹ جانے سے متعدد مقامات پر ہماری سروس متاثر ہوئی ہے،
بیان میں مزید بتایا کہ کمپنی کی جانب سے سروس کی بحالی کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین اس سے کم از کم متاثر ہوں۔
اس بیان میں آپٹیکل فائبر کے مسئلے کی وجہ بیان نہیں کی گئی اور نہ ہی بتایا گیا کہ ملک کے کن مقامات پر صارفین اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ سروس کی بحالی میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔
مگر ٹوئٹر پر صارفین کے پیغامات سے عندیہ ملتا ہے کہ لگ بھگ پورے ملک میں سروس اس مسئلے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular