Friday, January 27, 2023
Homeaaj ka akhbaarبرازیل اور سوئٹزرلینڈ فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ...

برازیل اور سوئٹزرلینڈ فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

برازیل اور سوئٹزرلینڈ فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، یوراگوئے آؤٹ۔

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

جبکہ دوسرے گروپ میں شامل یوراگوئے فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

ساتھ ہی جنوبی کوریا نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

جمعہ کو گروپ جی اور ایچ کے میچ کھیلے گئے۔

گروپ جی میں برازیل اور کیمرون کا مقابلہ ہوا اور سوئٹرزرلینڈ اور سربیا کے درمیان میچ ہوا۔

کیمرون نے ایونٹ کی فیورٹ قرار دی جانے والی ٹیم برازیل کو ایک صفر سے شکست دی۔

جبکہ سوئٹزرلینڈ نے سربیا کو دو کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی۔

گروپ میچز کے اختتام پر پوائنٹس کی بنیاد پر برازیل کی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچی جبکہ سوئٹرزلینڈ کی ٹیم بھی چھ پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اسی طرح الجنوب سٹیڈیم میں گروپ ایچ کے میچ میں گھانا اور یوراگوئے کا سامنا ہوا۔

اس میں یوراگوئے گھانا کو شکست دینے کے باوجود بھی یوراگوئے کی ٹیم کارکردگی اور پوائنٹس کی بنیاد پر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

اسی طرح دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو ہرا دیا۔

جنوبی کورین کھلاڑی کم یونگ گوان نے میچ کے 26 ویں منٹ میں پہلا گول کر دیا، اور اضافی وقت کے بعد ہوانگ چن نے دوسرا گول بھی کر دیا۔

پرتگال کی ٹیم ابتدائی دونوں میچ جیت گئی تھی تاہم جنوبی کوریا نے اس کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی اور یوں اس نے یوراگوئے کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے راستہ بند کر دیا۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پرتگال کی ٹیم چھ پوائنتس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments