صوبے میں پنجاب حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، میاں اسلم اقبال
ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سکول گیمز 2022 کا آج باقائدہ آغاز کر دیا گیا-تین روزہ گیمز میں 20 سے زائد کھیلوں کے مقابلہ جات میں حصہ لینے کے لیے سرکاری و نجی سکولوں کے تقریباً 08 ہزار سے زائد طالبعلموں نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے-تقریب سے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، کمشنر لاہور عامر جان، ڈی جی سپورٹس طارق قریشی، ڈی سی لاہور محمد علی نے خطاب کیا-ڈپٹی کمشنر سکول گیمز کے پہلے روز فائر ورک، ٹورچ ریلی، پرفارمنس،جمناسٹک پرفارمنس، کلچرل اور ڈھول پرفارمنس، سنگنگ پرفارمنس جیسے ایونٹس پلیس کروائے گئے -آنے والے دو روز میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن،کراٹے، ٹیبل ٹینس، ٹگ آف وار، والی بال، مارشل آرٹ، ریسلنگ، باسکٹ بال، سویمنگ، ایروبکس، فٹ بال، ہاکی، کک باکسنگ، روئنگ اور کبڈی جیسے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا-
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تین روزہ گیمز کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے-ان گیمزکے انعقاد سے پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا- انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے رحجان میں کمی کو دور کیا جائے گا۔اچھے ٹیلنٹ کو اکیڈمیز میں بھیج کر ٹرین کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے-