قائداعظم یونیورسٹی میں طالب علموں کو ہراساں کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم
وزیر داخلہ شیخ رشید کو کل بلوچ طلبہ سے ملاقات کر کے انکی شکایات سننے کا حکم
وزیر داخلہ کی کل ان طلبہ سے ملاقات کرائیں، چیف جسٹس کا ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت
کل وزیر داخلہ کی ملاقات کروا کر جمعہ تک رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں، چیف جسٹس
وزیر داخلہ کی دستیابی دیکھنے دیں، پھر ملاقات کروا دینگے، ڈپٹی اٹارنی جنرل
وزیر داخلہ کل ہی طلبہ سے ملیں گے ورنہ یہ عدالت وزیر داخلہ کو طلب کریگی، چیف جسٹس
یہ عدالت وزیر داخلہ کو عدالت میں طلب نہیں کرنا چاہتی، چیف جسٹس اطہر من اللہ
اگر کسی نے بلوچ طلبہ کو ہراساں کیا تو وزیر داخلہ براہ راست ذمہ دار ہونگے، چیف جسٹس