Friday, September 29, 2023
HomeNational newsہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم برانچ کے...

ہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم برانچ کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد

ہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں پیغام اسلام مسجد کے کمیونٹی ہال میں تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم برانچ کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد ہوا جسمیں مڈلینڈز بھر سے تحریک کے کارکنان کے علاوہ دیگر کمیونٹی رہنماؤں نے بھی بھر پور شرکت کر کے مظلوم و محکوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

تحریک کشمیر
برطانیہ برمنگھم برانچ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار سے مقبوضہ کشمیر سے تحریک آزادی کے سر گرم رکن مزمل ایوب ٹھاکر نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے برٹش نوجوانوں کو کرنٹ صورتحال سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کشمیری قید و بند صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور ہم کشمیری اپنے نہتے معصوم کے ساتھ بھارت کی نو لاکھ افواج سے حق خود ارادیت کے لیے سر پیکار ہیں عالمی برادری کو برٹش پاکستانی و کشمیر بھارت کے مظالم سے آگاہ کریں اور تمام اختلافات کو بھلا کر کشمیر کی آزادی کے لیے زیادہ سے زیادہ آواز بلند کریں ۔
اس موقع پر صدرتحریک کشمیر یورپ محمد غالب ،صدر برانچ برمنگھم قمر عباس چوھدری اکرام الحق،خواجہ سلیمان،عبدالکریم ثاقب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس روز اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا گیا اور پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے حقیقت پر بات چیت ہوئی تو یہ معاملہ حل ہوجائے گا جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور دنیا نے یہ تسلیم کیا تھا کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کی معیشت کے لیے تباہ کن ہے اور خطے کے امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کےلئے بہت بڑی رکاوٹ ہے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شاندار کانفرنس ،تقریبات اور ریلیاں ماضی کی نسبت پراثر اور موثر نظر آئیں۔۔۔۔۔۔
اس موقع پر ڈیجٹل وین بھی لائی گئی جو پورا ہفتہ برطانیہ کے مختلف شہروں کا چکر لگا کر مظلوم کشمیریوں پر ہو نے والے مظالم سے عوام کو آگاہی دے گئی۔
اس موقع پر شرکاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہفتہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرنے کا ہے۔ برطانیہ موجود کشمیری اور پاکستانی پوری کمیونٹی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور جب تک انہیں آزادی نہیں مل جاتی ہم اسی طرح اپنی آواز بلند کرتے رہیں گئے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments