Saturday, December 10, 2022
Homeaaj ka columnاس سال 2022 کی بڑی سائنسی پیشرفت کونسی ہیں؟

اس سال 2022 کی بڑی سائنسی پیشرفت کونسی ہیں؟

امریکی ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے مطابق 2022 کی چھ بڑی سائنسی پیشرفت  ہیں جو آنے والے وقتوں میں  دنیا پر اثر انداز ہو کر اسے بدل سکتی ہیں ۔

دنیا   کو کورونا جیسے وبائی امراض  سے نمٹنے اس کا پھیلاؤ روکنے اور اس کی نئی اقسام کی دریافت کرنے کی صلاحیت  بھی سائنسی کرشمہ ہے  اس مقصد کیلئے بہت سرمایہ کاری بھی کی گئی اور اس کی نگرانی کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ ملیریا کی ایک نئی ویکسین ہر سال لاکھوں زندگیاں بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔یہ پیراسائٹ انفیکشن کے لیے دنیا کی پہلی ویکسین ہے۔

کاربن کے اخراج کو کم کرنا گلوبل وارمنگ کیلئےایک اہم قدم ہے ،مستقبل میں تباہ کن گرمی سے بچنے کے لیے ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بھی ہٹانا ہوگا۔دنیا کی سب سے بڑی کاربن ہٹانے والی فیکٹری حال ہی میں آئس لینڈ میں کھولی گئی ہے۔

ہمیں آج کل آن لائن کچھ بھی کرنے کیلئے پاسورڈ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اب  ای میل کے ذریعے پش نوٹیفیکیشن  یا بائیو میٹرک کا استعمال کر سکتے ہیں  اس سے پاسورڈ یاد رکھنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنا چہرہ یاد رکھنے کی ضرورت پیش آئے گی۔

گرڈ آپریٹرز میں بجلی ذخیرہ کرنے کیلئے لوہے پر مبنی نئی بیٹریاں مدد کر سکتی ہیں جو  گرڈ سٹوریج کی دیگر اقسام کے مقابلے میں سستی اور زیادہ عملی ہوسکتی ہیں۔

پروٹین کے کسی مالیکیول کی تھری ڈی ساخت کا پتہ لگانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔ (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) نے اس پہیلی کو حل کیا ہے اور وہ پروٹین کے پیچیدہ مالیکیولز کی ساخت معلوم کر سکتا ہے، جو سائنس دانوں کے بس کی بات نہیں تھی۔ اس سے بیماریوں کی ایک وسیع رینج کے لیے ادویات کو تیزی سے ڈیزائن کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular