ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سمانتھا پرابھو کی فلم ’یشودا‘ نے بھارت ہی میں نہیں بیرون ملک بھی اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن یکساں کارکردگی دکھائی ہے۔
یشودا کو جنوبی بھارت کی تامل اور تیلگو ریاستوں میں جیسا رسپانس ملا ہے، ویسا ہی رسپانس اس فلم کو امریکا اور ملائیشیا سے بھی ملا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یشودا سمانتھا پرابھو کی پہلی ہندی فلم ہے۔
اس فلم کو دیگر زبانوں میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔
سمانتھا کی فلم جو کہ 11 نومبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی ہے، اُس کی پہلے دن کی باکس آفس کلیکشن سے اس کے ہٹ ہونے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یشودا نے پہلے دن دنیا بھر میں 6 اعشاریہ 32 کروڑ کمائے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سمانتھا کی فلم کا باکس آفس پر امیتابھ بچن کی فلم ’اونچائی‘ کے سوا کسی سے مقابلہ نہیں ہے۔
فلمی کاروبار سے وابستہ رمیش بالا نے کہا ہےکہ پہلے دن کی کمائی غیر معمولی ردعمل کی علامت ہے۔
سوشل میڈیا پر فلم اور اداکارہ سے متعلق کئی تبصرے سامنے آئے ہیں۔
جیسے ایک فلم بین اور پرستار نے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سمانتھا صرف مشرق ہی نہیں مغرب میں بھی راج کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سمانتھا کو ساؤتھ بھارت کی ریاستوں میں اپنی سمجھا جاتا ہے، وہاں اُن کی فلم کو اچھا رسپانس ملنا تعجب خیز نہیں اصل بات تو یہ ہے کہ فلم یشودا کو امریکا اور ملائیشیا سے بھی یکساں رسپانس ملا ہے۔
سمانتھا کی فلم ’یشودا‘کے لیئے پہلے ہی دن اچھا رسپانس
RELATED ARTICLES