Thursday, December 1, 2022
HomeNational newsچیف جسٹس کے سمدھی پرویز ملک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی...

چیف جسٹس کے سمدھی پرویز ملک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی صاحبزادی مسلم لیگ ن لاہور کے سابق صدر پرویز ملک کے صاحبزادے بیرسٹر احمد پرویز ملک شریکِ سفر ہیں جنہوں نے پیمرا رکن عہدے سے استعفیٰ دیا

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی صاحبزادی سحر زریں بندیال نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی شکایات کونسل کی رکن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سحر زریں بندیال کے استعفیٰ کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا  کہ وہ سنہ 2019 سے پیمرا شکایات کونسل کی رکن ہیں اور اب فیملی مصروفیات کی  وجہ سے کام جاری نہیں رکھ سکتیں۔  انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ یکم اپریل کو دیا تھا۔
خیال رہے کہ سحر زریں بندیال چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی صاحبزادی اور ایک متحرک وکیل ہیں۔ ان کی  مسلم لیگ ن لاہور کے سابق صدر پرویز ملک کے صاحبزادے  بیرسٹر احمد پرویز ملک سے سنہ 2013 میں شادی ہوئی تھی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular