Monday, March 27, 2023
spot_imgspot_img
HomeNational newsقوم یوم پاکستان روایتی جوش و خروش سے منا رہی ہے

قوم یوم پاکستان روایتی جوش و خروش سے منا رہی ہے

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

ملک بھر میں 82 واں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

یہ دن 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن کا ایجنڈا طے کیا۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس دن کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں عظیم الشان فوجی پریڈ ہے جہاں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ کر رہے ہیں جبکہ لڑاکا طیارے فضائی مشقیں پیش کریں گے۔

RELATED ARTICLES
spot_img

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments