Saturday, December 10, 2022
HomeInternational newsشمالی کوریا کا کامیاب میزائل تجربہ

شمالی کوریا کا کامیاب میزائل تجربہ

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ جمعے کو اپنی نو عمر بیٹی کی موجودگی میں انٹرکانٹینینٹل

بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے تجربے کی نگرانی کی۔ شمالی کوریا کے میڈیا میں کم جونگ کے اہل خانہ کےایلون مسک نے ٹوئٹر کی قبر والی تصویر کیوں شئیر کی؟

بارے میں بات بہت غیر معمولی ہے اور شاید پہلی بار اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ کم جونگ کی ایک بیٹی

بھی ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر جاری تصاویر میں کم جونگ کو ایک نوعمر بچی کے ساتھ میزائل کے

سامنے چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں کم جونگ ان کی بیٹی نے سرخ رنگ کے جوتے پہن رکھے ہیں۔

اس میزائل کو ہواسونگ 17 کا نام دیا گیا ہے۔ کم جونگ ان نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے جوہری حملے کے

خطرے کا سامنا اپنے تباہ کن میزائلز کے ذریعے کریں گے۔تجزیہ کاروں نے اس کو ’مونسٹر میزائل‘ کہا ہے کیونکہ یہ

بھروسہ مند سٹریٹجک ہتھیارکے طور پر اہمیت ثابت کرتا ہے۔ کے سی این اے کا کہنا تھا کہ ’تازہ ترین لانچ سے پتہ

چلتا ہے کہ ڈیموکریٹک پیپلز رپبلک آف کوریا کی جوہری قوتوں نے جوہری خطرے پر قابو پانے کے لیے ایک اور قابل

اعتماد صلاحیت حاصل کر لی ہے۔شمالی کوریا نے حالیہ ہفتوں میں ریکارڈ میزائلوں کے تجربے کئے ہیں اور یہ سب

تجربے جنوبی کوریا اور امریکہ کی ستمبر میں ہونے والے مشترکہ فضائی مشقوں کا جواب ہے ۔ بیان کے مطابق

تجربات میں وار ہیڈز سے لدے بیلسٹک میزائل اور زیر زمین حملہ کرنے والے وار ہیڈزجن کا مقصد دشمن کے فضائی

اڈوں پر حملہ کرنا تھا۔ اس کے علاوہ زمین سے ہوا میں کرنے والے اور سٹریٹجک کروز میزائل بھی شامل تھےسرکاری

میڈیا کے ذریعے جاری بیان میں شمالی کوریا کے جنرل سٹاف کا کہنا تھا کہ ’کورین پیپلز آرمی کی حالیہ فوجی

کارروائیاں شمالی کوریا کا واضح جواب ہے کہ دشمنوں کی اشتعال انگیز فوجی حرکتیں اگر مستقل جاری رہیں گی

تو کوریا طاقت اور بے رحمی سے ان کا مقابلہ کرے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular