Saturday, December 10, 2022
Homeentertainmentنیٹ فلکس (پاس ورڈ بانٹ کر دیکھنے والوں پر سختی کے لیے)...

نیٹ فلکس (پاس ورڈ بانٹ کر دیکھنے والوں پر سختی کے لیے) کیا تبدیلیاں کرنے جارہا ہے؟

نیٹ فلکس کا ک ہنا ہے کہ صارفین  کی رائے جاننے کے بعد ہم پاس ورڈ لینے والوں کے لیے نیٹ فلکس پروفائل کو ان کے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے اہل بنانے جا رہے ہیں اور پاس ورڈ کو دوسرے میں بانٹنے والوں کو ان کی ڈیوائسز کو زیادہ آسانی سے منظم کرنے اضافی ممبر بنانے کی اجازت دیں گے اگر وہ اپنے خاندان یا دوستوں کے لیے ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔

نیٹ فلکس نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ صارفین سے کتنے اضافی چارجز لیے جائیں گے لیکن تجرباتی سروے  میں ماہانہ چار پاؤنڈ یا 25 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔پاس ورڈ ایک دوسرے سے بانٹ کر دیکھنے والوں پر سختی کرنے کے ساتھ ساتھ نیٹ فلکس نے حال ہی میں ’بیسک ود ایڈز کے نام سے اشتہاروں والے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے جس کی ماہانہ لاگت 4.99 پاؤنڈ ہو گی

صارفین ٹی وی اور موبائل ڈیوائسز پر ویڈیوز دیکھ سکیں گے لیکن بیسک کے ساتھ اشتہارات اور بنیادی پلان دونوں کے لیے ویڈیو کا معیار 720p/HD  تک محدود ہو گا اور اس میں فی گھنٹہ چار سے پانچ منٹ کے اشتہارات شامل ہوں گے۔

لانچ کے وقت اشتہارات کا دورانیہ 15 یا 30 سیکنڈ ہو گا جو سیریز اور فلموں سے پہلے اور اس کے درمیان چلائے جائیں گے لیکن لائسنسنگ کی پابندیوں کی وجہ سے کچھ فلمیں اور ٹی وی سیریز دستیاب نہیں ہوں گی اور متعدد ڈیوائسز سے سٹریم کرنے یا ٹائٹلز ڈاؤن لوڈ کرنے کی اہلیت بھی نہیں ہو گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular