Sunday, September 24, 2023
HomeNational newsقتل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قتل کی واردات...

قتل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قتل کی واردات میں دو ملزمان گرفتار

شاہ لطیف سے اجرتی قاتل ساتھی سمیت گرفتار۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان نے 19 فروری 2022 کو عبداللہ گوٹھ میں شہری کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔
مقتول سید عبدالرزاق کو قتل کرنے کیلئے ملزمان نے رقم لی تھی۔
گرفتار ملزمان سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔
شہری کے قتل کا مقدمہ نمبر 266/2022 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔
گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری۔
ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں زوہیب اور وقار شامل ہیں۔
ترجمان ضلع ملیر پولیس

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments