Sunday, September 24, 2023
HomeNational newsہدایات کے باوجود ایف آئی اے اختیارات کا غلط استعمال بڑھتا جا...

ہدایات کے باوجود ایف آئی اے اختیارات کا غلط استعمال بڑھتا جا رہا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ طاقتور شخصیات کے مفاد کیلئے عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ

محسن بیگ کی ایف آئی اے کا مقدمہ اخراج کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا
ہتک عزت کو فوجداری قانون میں شامل کرنا اور اس کا غلط استعمال بادی النظر میں آئین سے متصادم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اظہار رائے کی آزادی کو ڈریکونین اختیارات سے دھمکانا آئینی جمہوری معاشرے میں ناقابل قبول ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
گرفتاری کی دھمکی پبلک آفس ہولڈرز اور باڈیز کی کرپشن اور غلط کاریوں کو آشکار کرنے سے روکتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
پبلک آفس ہولڈرز اور باڈیز خصوصی طور پر عوام کی خدمت کیلئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
پبلک آفس ہولڈرز کی ساکھ ریاستی طاقت کے غلط استعمال سے نہیں بچائی جا سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ
پبلک آفس ہولڈر پر ہونے والی سخت تنقید کو بھی جرم کے طور پر نہیں لیا جا سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ
اٹارنی جنرل عدالت کو مطمئن کریں کہ ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین اور بنیادی حقوق سے متصادم نہیں، عدالت
اگر یہ قانون آئین سے متصادم ہے تو اٹارنی جنرل بتائیں کہ اسکے اثرات کیا ہونگے، اسلام آباد ہائیکورٹ
ڈائریکٹر سائبر کرائمز بابر بخت بتائیں انکے خلاف اختیارات کے غلط استعمال پر کارروائی کیوں نہ کی جائے، عدالت
ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز اندراج مقدمہ پر عدالت کو مطمئن نہ کر سکے، اسلام آباد ہائیکورٹ
ڈائریکٹر بابر بخت ایف آئی اے کے جلدبازی میں چھاپے پر بھی مطمئن نہ کر سکے، اسلام آباد ہائیکورٹ
فوجداری مقدمہ کا اندراج اور محسن بیگ کی گرفتاری کی کوشش ایف آئی اے کے ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے، عدالت
حیران کن طور پر پیکا کی جنسی طور پر بہکانے کی دفعہ مقدمے میں شامل کی گئی، تحریری حکمنامہ
بار بار عدالتی ہدایات کے باوجود ایف آئی اے کا اختیارات کا غلط استعمال بڑھتا جا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اختیارات کا غلط استعمال اتنا سنجیدہ نوعیت کا ہے کہ بنیادی آئینی حقوق متاثر کرتا ہے، چیف جسٹس
پبلک آفس ہولڈرز اور طاقتور شخصیات کے مفاد کیلئے عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ، عدالت کہہ چکی کہ ہتک عزت کو فوجداری قانون میں لانے کے جمہوری روایات اور آزادی اظہار پر اثرات ہیں، چیف جسٹس، بہت سے ممالک ہتک عزت کو فوجداری قوانین سے نکال چکے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
ایف آئی اے کے اختیارات کے مسلسل غلط استعمال نے عوامی مفاد کے سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments