پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی صدارت میں انصاف ہاؤس میں کراچی کابینہ کا اجلاس
اجلاس میں جنرل سیکرٹری ارسلان تاج سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران شریک
اجلاس میں نائب صدور،جوائنٹ سیکریٹری کی کارکردگی پر جائزہ،خدمات کو سراہا گیا
آفتاب صدیقی کی جانب سے اجلاس میں کراچی کے ضمنی الیکشن این اے239 کے حوالے سے اہم ٹاسک دیدیے گئے
الیکشن مہم سے متعلق تحریک انصاف نیا مکینزم متعارف کرانے جارہی ہے، آفتاب صدیقی
پارٹی کا الیکشن سیل الیکشن کی ہر سطح پر نگرانی کریگا
پی ٹی آئی کے ہر الیکشن میں وکلاء کی خدمات اہمیت کا حامل ہیں
وکلاء کو قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں
بلاک لیول تک ورکرز کو متحرک کیا جائے
لاہور میں گرفتاریوں کا عمل تیز ہوگیا ہے یہ لہر کراچی میں بھی برقرار ہے
ہماری یوتھ ہمارا سرمایہ ہے، یوتھ پارٹی کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے
مخصوص نشستوں کیلئے پارلیمانی بورڈ جلد از جلد تشکیل دیا جائے
پارٹی میں اضلاع، ٹاؤنز سے لیکر وارڈ کی سطح تک میریٹ کو یقینی بنایا جائے گا
چاہتے ہیں میرٹ کو فروغ دیں آئندہ ایوانوں میں میرٹ پر آئے نوجوان عوام کی نمائندگی کریں