وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی پر پیغام
شہید محترم بینظیر بھٹو دنیا کے سیاسی افق پر ایک چمکتا ستارہ تھیں جو ڈھل تو گیا مگر مٹ نہیں سکا 27 دسمبر 2007ء کے دن ملک دشمنوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کا پنڈی میں قتل کیا ، سید مراد علی شاہ
شہید بے نظیر بھٹو کا قتل ملک کے مستقبل کو تاریک کرنے کی سازش تھی
اس سازش کو ناکام کرنے کے لیے صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک دشمنوں کو شکست دی
شہید بے نظیر بھٹو نے اپنے آخری منشور میں تعلیم، توانائی اور ماحول کا تحفظ سرفہرست رکھا تھا 15 سال بعدجس ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سیلاب کی شکل میں یہ ملک بھگت رہا ہے یہ محترمہ کے وژن کا ثبوت ہے
شہید محترمہ بینظیر جیسی عظیم، بھادر اور ویئنری لیڈرز صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں
آج ہم گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مزار کے سامنے کٹھے ہو کر ان مشن کو آگے بڑھانے کے واعدہ کی تجدید کر رہے ہیں
مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ محترم بینظیر بھٹو کی قیادت میں کام کرنے کا موقع ملا اور ان سے سیکھا
🙏