Saturday, March 25, 2023
spot_imgspot_img
HomeNational newsنگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کی...

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کی زیر صدارت اجلاس

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کی زیر صدارت اجلاس

تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار

منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کافیصلہ

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے 2سنٹرز بنائے جائیں گے،ایک سنٹر جیل میں بھی بنایاجائے گا: محسن نقوی

نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے تحت موثراقدامات اٹھانے اور اشتراک کار

بہتر بنانے پر اتفاق

پنجاب حکومت اور اینٹی نارکوٹکس فورس مل کر تعلیمی اداروں کے باہر اور آن لائن منشیات فروخت کرنیوالوں

کیخلاف کریک ڈاؤن کریں گی

تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائیگی،منشیات کا کاروبار کرنیوالے عناصر

کی سرکوبی کی جائیگی

انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ اور بین الصوبائی نقل و حمل روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے

منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں ،کسی کو قوم کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں

گے ، نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔پنجاب حکومت اینٹی نارکوٹکس

فورس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔منشیات سے پاک معاشرے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے۔نئی

نسل کو منشیات سے بچانا جہاد کے مترادف ہے۔منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق

نہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر) اسد اللہ خان،انسپکٹر جنرل

پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل

ایجوکیشن، سیکرٹری سکول ایجوکیشن، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اے این ایف لاہور کے حکام اوراعلیٰ افسران

نے اجلاس میں شرکت کی۔قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وفاقی وزیر نارکوٹکس نوابزادہ شاہ

زین بگٹی نے ملاقات کی۔ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے محسن نقوی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ امید ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری آئین

کے  مطابق احسن طریقے سے سر انجام دینگے۔

RELATED ARTICLES
spot_img

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_imgspot_img

Most Popular

Recent Comments