Sunday, September 24, 2023
HomeNational newsشہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات:مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ...

شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات:مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی لاہور میں اہم ملاقات، اعلامیہ جاری

دونوں قائدین میں وزیراعظم شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن میں رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات ہوئی

دونوں قائدین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، معیشت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا

ملک میں کسی کو سیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے: دونوں قائدین کا ملاقات میں فیصلہ

معیشت کو ڈیفالٹ کرانے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا بھی فیصلہ

عوام کے ریلیف، معاشی سرگرمیوں میں اضافے سے متعلق امور پر دونوں قائدین کی مشاورت

معاشی بہتری کے ساتھ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق

سابق صدر زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا

سیلاب متاثرین کی بحالی اور سردی سے بچانے کے لئے امدادی کام مزید تیز کرنے پر اتفاق

دونوں قائدین کا اتحادی جماعتوں کی سیاسی طاقت بڑھانے پر اتفاق

سیاسی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے: دونوں قائدین کا اتفاق

پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے: دونوں قائدین کا اتفاق

سیاسی استحکام، معاشی بہتری کے لئے اتحادی حکومت ثابت قدمی سے آگے بڑھتی رہے گی: دونوں قائدین کا اتفاق

ملاقات میں وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ملک محمد احمد خان اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے

RELATED ARTICLES

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments